ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / او بی سی کو ریزرویشن فراہم کرنے میں ناکام رہا تو سیاست چھوڑ دوں گا: دیویندر فڑنویس

او بی سی کو ریزرویشن فراہم کرنے میں ناکام رہا تو سیاست چھوڑ دوں گا: دیویندر فڑنویس

Sun, 27 Jun 2021 11:30:09    S.O. News Service

ناگپور،27؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی) مہاراشٹر میں ریزرویشن کے حوالے سے سیاست گرم ہوگئی ہے۔ بی جے پی کے سینئر رہنما دیویندر فڑنویس نے اعلان کیاہے کہ اگر ان کی پارٹی اقتدار میں آئی تو بلدیاتی اداروں میں او بی سی کیلئے ریزرویشن بحال کیا جائے گا۔ اگر وہ یہ کام کرنے میں کامیاب نہیں ہیں تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔ او بی سی ریزرویشن کی بحالی کیلئے بی جے پی نے ہفتے کے روز چکا جام کیا۔ انہوں نے یہ بات بی جے پی کارکنوں کے ممبئی کے ورائٹی اسکوائر چوک پر احتجاج کے دوران کہی۔ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف پر فڑنویس نے الزام لگایا کہ مخلوط حکومت عوام کو گمراہ کررہی ہے کہ وہ اس معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔ فڑنویس نے کہاہے کہ مہاراشٹر میں ریاستی سطح پر اس مسئلے کو حل کیا جاسکتا ہے۔ مہاراشٹر حکومت قانون بنا کر ریزرویشن کو بحال کرسکتی ہے۔ مرکزی حکومت کے کسی قانون کی ضرورت نہیں ہے۔مہاراشٹر کے علاوہ دیگر ریاستوں میں بھی او بی سی ریزرویشن موجود ہے۔مہا وکاس اگھاڑی حکومت کو قانون بنانا ہوگا اور بی جے پی ان کے جھوٹ کو بے نقاب کرے گی۔ اس مظاہرے کا اہتمام اس معاملے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔


Share: